کاروباری حجم

نیپال ، "چینی صدر کی نظریہ برائے امور قومی گورننس”کےپروموشن اجلاس کا انعقاد

کھٹمنڈو(لاہورنامہ) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں "شی جن پھنگ کی نظریہ برائے امور قومی گورننس” کی چوتھی جلد کے انگریزی ورژن کی پروموشن میٹنگ منعقد ہوئی۔ نیپال کے سابق وزیر اعظم جلا ناتھ کنال نے پروموشن میٹنگ میں شرکت کی۔

جمعہ کے روز چینی نشریاتی ادارے کے مطابق کنال نے اپنی تقریر میں کہا کہ "شی جن پھنگ کی نظریہ برائے امور قومی گورننس” میں انہوں نے "چین میں سوشلزم کی تعمیر کی دور اندیشی اور دانشمندی کو محسوس کیا ہے”۔ "شی جن پھنگ کی نظریہ برائے امور قومی گورننس” سے قارئین چین کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں جوابات تلاش کرسکتے ہیں۔

نیپال میں چین کے سفیر چن سونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ نیپال میں "شی جن پھنگ کی نظریہ برائے امور قومی گورننس” کی چوتھی جلد کے اجراء سے نیپال میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کیوں کامیاب ہوئی ہے، چین کے راستے، چین کی حکمرانی اور چین کے اصولوں کے بارے میں ان کی تفہیم کو گہرا کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔