بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا میڈیا گروپ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے مابین اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق گزشتہ کئی برسوں میں چائنا میڈیا گروپ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے قریبی تعاون پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے، اور دونوں ادارے مشترکہ طور پر دنیا میں چین کے مالیاتی برانڈز کے اثر و رسوخ اور مسابقت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں.
فریقین نے صنعتی توسیع، برانڈ بلڈنگ، بیرون ملک تعاون، معلومات کے تبادلے اور دیگر پہلوؤں میں فعال طور پر جدت طرازی اور مل کر کام کرنے کے لئے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ مشترکہ طور پر "مالیاتی طاقت”، "ثقافتی طاقت” اور "برانڈ کی طاقت ” کی تعمیر میں مدد مل سکے۔