ایمرجنسی کال

سیف سٹی 15 (ون فائیو) سینٹر سے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی

لاہور (لاہورنامہ) سیف سٹی 15 (ون فائیو) سینٹر سے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے8 سالہ گمشدہ ذہنی معذور بچی کو ماں سے ملوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہک خان ٹاون شپ کے علاقے میں ماں سے بچھڑ کر گم ہو گئی تھی۔ایک ذمہ دار شہری نے ایمرجنسی 15 پر لاوارث بچی کی موجودگی کی اطلاع دی۔سیف سٹی ٹیم نے پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

ٹاؤن شپ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے بچی کو اپنی تحویل میں لیا۔پولیس نے والدین کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد ذہنی معذور بچی ماں کے حوالے کر دی۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔