بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں چین میں افغان عبوری حکومت کے نئے سفیر کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے کہا کہ افغانستان کے روایتی دوست ہمسایہ کے طور پر چین کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم توقع کرتے ہیں کہ افغانستان عالمی برادری کی توقعات پر مزید پورا اترے گا، ایک کھلے ہمہ گیر سیاسی ڈھانچے کی تعمیر اور اعتدال پسند اور مستحکم ملکی اور خارجہ پالیسیوں کا نفاذ کرے گا ۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغانستان ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کے خلاف عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گا.
دنیا کے تمام ممالک خصوصاً پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستی کے ساتھ رہے گا اور جلد از جلد بین الاقوامی برادری میں واپس آئے گا ۔