فیصل کریم کنڈی

اجرتی سروے کے ذریعے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (لاہورنامہ)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اجرتی سروے کے ذریعے عوام کو دھوکا ووٹروں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب سے 100 نشستیں جیتنے کے دعوے دار دوسری جماعتوں پر تکیہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہونے کا یقین ہے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں وزیراعظم بلاول کے نعروں کی گونج کراچی تک سنائی دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے جانے والے اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہونگے ۔