ساتویں ڈسٹرکٹ کونسل انتخابات

چین، ہانگ کانگ کے ساتویں ڈسٹرکٹ کونسل انتخابات کا کامیابی سے انعقاد

ہا نگ کا نگ (لاہورنامہ) چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر  نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ   ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے نے اپنے ساتویں ضلعی کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا ہے ۔

ہانگ کانگ  میں  ضلع کونسل کے نظام کو نئی شکل دینے کے بعد یہ پہلا ڈسٹرکٹ کونسل الیکشن ہے اور ہانگ کانگ  کے لیے یہ ایک اور اہم عمل ہے  جس نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ منانے اور ہانگ کانگ کی چھٹی حکومت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر کی روح کو مکمل طور پر نافذ کیا ، اور یہ  "ہانگ کانگ کا انتظام  محب وطنوں کے ہاتھ میں ” کو مکمل طور پر نافذ کرنے  اور گورننس کی سطح کو بہتر بنانے کی  کامیابی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ انتخابات یقینی طور پر علاقائی گورننس کو بہتر بنانے، عوام کے لیے  خدمات کو بڑھانے اور گورننس اور سماجی خوشحالی کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہانگ کانگ  حکومت کی کوششوں کو تقویت بخشیں گے۔