بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں متعلقہ فریقوں کے درمیان محاذ آرائی اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور مسئلے کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ ون بین نے جمعہ کے روز کہا کہ موجودہ حالات میں ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق صبر و تحمل سے کام کرتے ہوئے صورتحال کو مزید کشیدہ کرنے کے اقدامات سے گریز کریں گے تاکہ بامعنی مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔