فروری کے دوران

جولائی سے فروری کے دوران 1300سی سی و زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38 فیصد،فروخت میں 9.49 فیصد اضافہ

اسلام آباد : رواں مالی سال (2018-19ئ)جولائی سے فروری کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزوکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38 فیصد جبکہ فروخت میں 9.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال (2017-18ئ) کے پہلے8 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار 64 ہزار 243 یونٹ رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 70ہزار 914 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عر صہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی 1300سی سی اور اسے سے زائد کاروں کی پیداوار میں 6 ہزار 671 یونٹس ( 10.38 فیصد )اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اسے سے زائد کاروں کی فروخت 70ہزار 232 یونٹس تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 64 ہزار 143یونٹس رہی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عر صہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی فروخت میں 6 ہزار 89یونٹس ( 9.49 فیصد ) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔