چین مالدیپ  تعاون

چین مالدیپ  تعاون کے بھرپورفروغ  کے لئے پرعزم ہیں، شی جن پھنگ 

بیجنگ (لاہورنامہ)   چینی صدر شی جن پھنگ نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے    بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں  ملاقات کی  ۔

بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ  صدر   محمد معیز  و  چین  مالدیپ دوستی اور  بیلٹ اینڈ روڈ  کی مشترکہ  تعمیر میں چین مالدیپ  تعاون کے بھرپورفروغ  کے لئے پرعزم ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ صدر معیز  و  رواں سال چین کا سرکاری  دورہ کرنے والے  پہلے غیرملکی سربراہ مملکت ہیں جس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  چین اور مالدیپ کے تعلقات  دو طرفہ  ترقی کے لئے  انتہائی  اہم ہیں ۔

چین کے صدر نے کہا کہ چین اور مالدیپ روایتی اور  دوست ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام نے قدیم میری ٹائم سلک روڈ کے ذریعے دوستانہ تعلقات قائم کیے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ 52 سال قبل چین اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور حمایت کی ہے اور دونوں ممالک نے بڑے اور چھوٹے ملکوں کے ایک دوسرے کو برابر سمجھنے ، ایک دوسرے کی مدد کرنے اور باہمی فائدے اور جیت جیت   تعاون  کی  مثال قائم کی ہے۔

 صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ  گزشتہ 10 سالوں میں چین اور مالدیپ کے تعلقات میں  کافی  ترقی ہوئی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو   کی مشترکہ تعمیر اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کی  نتیجہ خیز  کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئی صورتحال میں چین اور مالدیپ کے تعلقات کے ماضی کو  آگے لے جانے اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے تاریخی موقع کا سامنا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ  وہ   صدر  معیزو کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک نیا منصوبہ بنانے اور چین مالدیپ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے تیار ہیں۔ صدر شی جن پھنگ اور مالدیپ کے صدر  محمد معیز و نے  مختلف دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھِی شرکت کی۔

یاد رہے کہ مالدیپ کے صدر ، چینی  صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر     8 سے 12 جنوری  تک چین کے  سرکاری دورے پر ہیں .