ٹیکسٹائل ایشیا نمائش

اکیسویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 26 مارچ کو کراچی میں شروع ہو گی

اسلام آباد:21 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا آغاز 26 مارچ 2019ءکو ہوگا۔ بین الاقوامی تجارتی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی جو تین روز جاری رہنے کے بعد 28 مارچ 2019ءکو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ تین روزہ نمائش میں 65 ہزار سے زائد تجارتی وفود کی شرکت متوقع ہے جبکہ دنیا بھر سے 27 ممالک کے 550 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ عالمی تجاتی میلے میں ٹیکسٹائل کی جدید ترین مشینری، مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی جس سے مقامی صعنت کے فروغ اور قومی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔