ناورو کے یوم آزادی

چینی صدر کا ناورو کے یوم آزادی پر صدر ڈیوڈ ایڈینگ کو مبارکباد کا پیغام

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے ناورو کے صدر ڈیوڈ ایڈینگ کے نام ایک پیغام میں انہیں ناورو کی آزادی کی56 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔

بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ناورو نے چند روز قبل باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کیا  ہے۔صدر ایڈینگ نےایک چین کے اصول کو تسلیم کرنے کا سیاسی فیصلہ کیا جسے وہ دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔ ناورو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورصدر ایڈینگ کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں ، تاکہ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا جائے، عملی تعاون کو فروغ دیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی ثقافتی تبادلے بڑھائے جائیں اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔