بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جنوری میں چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کا خوشحالی انڈیکس جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں لاجسٹکس کی کاروباری سرگرمی گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے مستحکم رہی۔
جنوری میں چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس 52.7 فیصد رہا۔ نئے آرڈر انڈیکس، انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، سازوسامان کے استعمال کا انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کا توقع انڈیکس سب 51فیصد سے اوپر رہے. ای کامرس لاجسٹکس کے کاروبار میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جنوری میں پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری کا مجموعی بزنس انڈیکس 68.7 فیصد رہا جو دسمبر 2023کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ جنوری میں روڈ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا مجموعی بزنس انڈیکس 52.9 فیصد رہا ،جو دسمبر 2023کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور ریلوے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا مجموعی بزنس انڈیکس مسلسل پانچ ماہ سے 52 فیصد سے اوپر رہا۔ ایئر ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا مجموعی بزنس انڈیکس 53.9 فیصد رہا جو دسمبر 2023کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔