ایک ہزار سالہ قدیم زرمیہ

چین، مانس”: ایک ہزار سالہ قدیم زرمیہ آج بھی زندہ ہے

بیجنگ (لاہورنامہ) شمال مغربی چین میں، تیان شان پہاڑوں اور کھونلون پہاڑوں کی برفیلی چوٹیوں کے درمیان نخلستانوں میں سینکڑوں سالوں سے کرغیز لوگ اس رزمیہ کو گاتے چلے آرہے ہیں۔

نسل در نسل آگے بڑھنے والی یہ رزمیہ آٹھ حصوں پر مشتمل ہے ، اس کی کل طوالت جو 230,000 سطروں سے زائد ہے۔

مانس کرغیز لوگوں کا ایک افسانوی ہیرو تھا۔ مانس نامی یہ طویل رزمیہ داستان
اسی ہیرو کے نام سے منسوب ہے۔ 2009 میں، اس طویل رزمیہ "مانس” کو یونیسکو کے ” غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست” میں شامل کیا گیا۔

ہزاروں سالوں سے "بیلٹ اینڈ روڈ” پر گائے جانے والے اس ثقافتی خزانے کے ، "ماناس” روسی، جرمن، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، جاپانی اور دیگر زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔