بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، رفح کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت پرمکمل توجہ دے رہاہے اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے نیز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔
منگل کے روز تر جمان نے بتا یا کہ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے اور بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے اور رفح کے علاقے میں مزید سنگین انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔