ہائی اینڈ " جہاز سازی

"ہائی اینڈ ” جہاز سازی اور سمندری آلات  کی تیاری میں چین کی بڑی کامیابیاں

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کی اطلاعات کے مطابق 2023 میں چین کے جہاز سازی  ، سمندری آلات کی تحقیق و ترقی اور تعمیراتی سطح میں بہتری جاری رہی  اور بہت سے "ہائی اینڈ "جہاز اور سمندری آلات مکمل ہو گئے ہیں۔چین کی جہاز سازی کی صنعت اعلیٰ درجے کی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل لی یان چھنگ نے کہا کہ 2023 میں دنیا کے 18 اہم جہازوں کی اقسام میں سے  چین 14 قسم کے جہازوں کے نئے آرڈرز میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ، چین میں بنائے گئے   گہرے سمندر میں  آبی زراعت کے آلات ، ڈیپ سی ونڈ پاورانسٹالیشن ویسلز  ، فلوٹنگ پروڈکشنز  اور سٹوریج اینڈ  آف لوڈنگ ویسلز  سمیت  اعلیٰ درجے کے آف شور انجینئرنگ آلات کی ایک کھیپ کو کامیابی کے ساتھ جہاز کے مالکان تک پہنچایا گیا۔