سعدرفیق

نیب نے سابق وزیرریلوے سعدرفیق کیخلاف ایک اورریفرنس کی تیاری شروع کر دی

لاہور:نیب نے سابق وزیرریلوے سعدرفیق کیخلاف ایک اورریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرریلوے سعدرفیق کیخلاف ایک اورریفرنس کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔نیب نے سعدرفیق کیخلاف غیرقانونی اثاثوں کاریفرنس بھی دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدریفرنس کی تیاری ہوگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سعدرفیق کیخلاف انکوئری میں اہم شواہدحاصل کرلئے ہیں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے،سعدرفیق کے بینک اکاونٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشزہوئیں۔