لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کو حل کر نے کے لیے اکٹھی ہوں تو پھرعوام کو بھی فائدہ ہے، ذاتیات پر اکٹھا ہو نے کا کوئی فائدہ نہیں‘ پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کے د رمیان جو میثاق جموریت ہوا بتایا جائے وہ کس نے توڑا ؟۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایسی معاشی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے معیشت بہتر ہو اور ان کے دور رس نتائج سے عوام کو فائدہ پہنچے اور سب کو ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر نا ہوں گے تاکہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کےا جاسکے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کےدرمیان جو میثاق جمہوریت ہوا بتایا جائے وہ کس نے توڑا؟میثاق جمہوریت کا فائدہ تواس وقت ہے جب یہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر اکٹھی ہوں ذاتی مفادات کےلئے اکھٹے ہونے کا ان جماعتوں کو تو فائدہ ہوسکتا ہے ملک اور قوم کےلئے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔