بس ٹرمینل

حکومت نے لاہور میںتین بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا‘ذرائع

لاہور:حکومت نے لاہور میںتین بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا، منظور شدہ 10کروڑ روپے کے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں 3 بس سٹیشنز کو ملٹی بس ٹرمینل بنانے کا پلان بنایا گیا شاہدرہ، گجومتہ، ٹھوکرنیاز بیگ پر ملٹی بس ٹرمینل بنانے کیلئے 80کروڑ کا تعین لگا جدید بس ٹرمینل میں مسافروں کوٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جانا تھیں مگر موجودہ حکومت نے رواں سال میں منظور ہونیوالی سکیم سے 10 کروڑ سرنڈر کردیئے، سرنڈر شدہ 10 کروڑ روپے کے فنڈز ودیگرمنصوبوں کو منتقل کیے جائیں گے۔