صوبہ ہونان کی اصلاحات

شی جن پھنگ کا صوبہ ہونان کی اصلاحات اور چینی طرزِ جدیدیت کی تعمیر پر زور

بیجنگ (لاہورنامہ) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حالیہ دنوں ہونان کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہونان کو ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کو مضبوطی سے سمجھنا چاہے.

استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے کے اصول پر عمل کرنا چاہئے، اعلی معیار کی ترقی، اصلاحات اور جدت طرازی، سچائی اور عملیت پسندی کے تحت اہم قومی ترقی یافتہ مینوفیکچرنگ صنعت، بنیادی مسابقت کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، اور علاقائی اصلاحات اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

18 سے 21 مارچ تک شی جن پھنگ نے اسکولوں، کاروباری اداروں، تاریخی اور ثقافتی مقامات اور دیہاتوں کا معائنہ کرنے کے لیے چانگشا، چانگڈے اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔

21 تاریخ کی صبح شی جن پھنگ نے ہونان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی اور ہونان کے مختلف کاموں کی کامیابیوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہونان کو اصلاحاتی نظاموں کے انضمام کو مضبوط بنانا چاہئے، ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں بہتر حصہ لینا چاہئے، وسطی خطے کے عروج اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقیاتی حکمت عملی میں مکمل طور پر ضم ہونا چاہئے.

"بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں گہرائی سے ضم ہونا چاہئے، ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل بڑھانا چاہئے، اعلی معیار کے ساتھ پائلٹ فری ٹریڈ زون تعمیر کرنا چاہئے، اور چین اور افریقہ کے مابین گہری اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے پائلٹ زون بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔