چین اور امریکا کے ما بین مالیاتی استحکام،

چین اور امریکا کے ما بین مالیاتی استحکام،انسداد منی لانڈرنگ جیسے امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین سے بات چیت کے متعدد دور مکمل کیے ہیں ۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک اور دنیا کے درمیان میکرو اکنامک صورتحال، چین امریکہ اقتصادی تعلقات اور عالمی چیلنجز پر گہرے، واضح، عملی اور تعمیری تبادلے کیے اور چین امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت چین امریکہ اور عالمی متوازن اقتصادی نمو، مالیاتی استحکام، پائیدار مالیات اور انسداد منی لانڈرنگ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔

چینی فریق نے چین پر امریکی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پیداواری صلاحیت کے معاملے پر مکمل ردعمل کا اظہار کیا۔ فریقین نے مسقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔