جاپان اشتعال انگیزی

جاپان اشتعال انگیزی کے تمام اقدامات سے باز رہے ، لین جیئن

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں دیاویو جزیرے سے متعلق امور کے بارے میں کہا کہ دیاویو جزیرہ اور اس سے ملحقہ جزائر فطری طور پر چین کا حصہ ہیں، جاپان کی اشتعال انگیزی پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے ،چین اپنے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا .

چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور جاپان کے درمیان چار نکاتی اصولی اتفاق رائے پر کاربند رہے ، تمام اشتعال انگیزی اور یکطرفہ کشیدگی کے اقدامات کو فوری طور پر روکے اور چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔