بیجنگ (لاہورنامہ) کتاب "بیلٹ اینڈ روڈ پر شی جن پھنگ کے نظریات” کے عربی ورژن کا پروموشنل اجلاس 29 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوا.
جس میں چین اور یو اے ای میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔
ابوظہبی میں قائم عربی زبان کے مرکز کے ڈائریکٹر علی بن تمیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو اکیسویں صدی کے عظیم ترین اقدامات میں سے ایک ہے اور رواداری اور جیت جیت کے نتائج سے بھرپور اقدار کے فریم ورک کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو شاہراہ ریشم پر ایک "لائٹ ہاوس” کے مترادف ہے جو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ۔
یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد علی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ اہم ترین عالمی اقدامات میں سے ایک ہے۔ مذکورہ کتاب انتہائی نظریاتی اور عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی رابطے کے ایک اہم حصے کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے چوراہے پر واقع ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔