چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے، سر برا ہان کا اعلان

چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے، سر برا ہان کا اعلان

بو ڈا پیسٹ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے بوڈاپیسٹ میں بات چیت کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ، وہ اور وزیر اعظم اوربان اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چین اور ہنگری ہمیشہ سے ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے والے اچھے دوست رہے ہیں اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کرنے والے اچھے ساتھی رہے ہیں۔

فریقین کو دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہیے، دونوں فریق چین اور ہنگری کے درمیان ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے اعلان کو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے باہمی تعلقات اور عملی تعاون کو نئی بلندی تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

فریقین اتفاق کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح کے سیاسی باہمی اعتماد نے چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ دونوں فریق قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھنے، حکومتوں، قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے اور حکمرانی کا تجربہ شیئر کرنےکے لیے تیار ہیں۔

فریقین اتفاق کرتے ہیں کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو پر عمل درآمد ہنگری کی "مشرق کی طرف کھلنے” کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔دونوں فریق اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ چین اور ہنگری کے درمیان روایتی دوستی کی گہری بنیاد ہے۔

فریقین دونوں ممالک میں لسانی تعلیم کی حمایت جاری رکھیں گے، باہمی طور پر قائم ثقافتی مراکز کے پلیٹ فارم کا اچھا استعمال کریں گے، کھیلوں، میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کریں گے۔

فریقین اتفاق کرتے ہیں کہ چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے درمیان تعاون وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد پر قائم ہے اور اس نے علاقائی تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔ دونوں فریق اتفاق کرتے ہیں کہ چین اور ہنگری بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے بارے میں یکساں خیالات اور یکساں موقف رکھتے ہیں.

اور کثیرالجہتی شعبوں میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں، فریقین بین الاقوامی انصاف کا مضبوطی سے دفاع کریں گے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیں گے۔

اوربان نے ہنگری اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرصدر شی جن پھنگ کے دورہ ہنگری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہنگری چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک اپنے قومی ترقی کے عمل میں مضبوط شراکت دار رہیں گے۔