پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبر پختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا افسوس ناک بات ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کو مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔