اسلام آباد :آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ میں مبینہ کرپشن میں نیب کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کو انکوائری میں پیش ہونے کےلئے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق نیب اوجی ڈی سی ایل کی اعلیٰ مینیجمنٹ کے خلاف انکوائری کر رہا ہے-دستاویز کے مطابق نیب اوجی ڈی سی ایل میں غیر قانونی تقرریوں اور فنڈز کی خرد برد اور غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے-
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل میں اعلیٰ افسران کی طرف سے اسلام آباد کلب کی ممبرشپ کےلئے غیر قانونی طور پر فنڈز کو استعمال کیا گیا-نیب ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے سی ایس آر فنڈز کو بھی غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا-نیب ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل میں آپریشنل لیول پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں-نیب نے او جی ڈی سی ایل افسران سے 2015-2016 میں اوچ میں زمین کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر اور چیف فنانشل آفیسر ارتضیٰ علی قریشی سمیت سات اعلیٰ افسران کو نوٹسز بھیج دئیے گئے۔