چینی صدر کے نمائندہ خصوصی کی مرحوم ایرانی صدر کی تعزیتی تقریب میں شرکت

چین-عرب تعاون فورم کی وزارتی کانفرنس میں دستاویزات کے سلسلے کی منظوری

بیجنگ (لاہورنامہ) چین-عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی جس کے اچھے نتا ئج حاصل ہوئے۔

کانفرنس میں "بیجنگ اعلامیہ”، "چین-عرب تعاون فورم کی 2024سے 2026تک منصوبہ بندی” اور "فلسطین کے مسئلے پر چین-عربی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ” نامی تین دستاویزات کی منظوری دی گئی۔

کانفرنس کے دوران چین نے مختلف ممالک اور عرب لیگ سیکرٹریٹ کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر طرفہ تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔