نیب کی طلبی

نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

کراچی:قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے، کراچی ایئر پورٹ پر صوبائی وزراءنے انہیں رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک امریکا چلے گئے۔قوی احتساب بیورو نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ آغا سراج درانی کا خاندان نجی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے امریکا روانہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت صوبائی وزیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع نے انکشاف کیاکہ آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید اور بیٹیوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا، امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر نے ان کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ نیب حکام نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، نیب نے سراج درانی کی اہلیہ ناہید، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی سے لاکرز سے برآمد زیورات سے متعلق تفتیش کرنا تھی۔