اسلام آباد :ورلڈ بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں کاروبار میں آسانی کی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہاﺅسنگ انڈسٹری پر توجہ دی جائے تو رہائش اور ملازمتوں کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
جمعرات کو ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر پاکستان الانگو نے تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کاروبار میں آسانی کی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بہت بڑی آبادی والا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہاں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں ان کےلئے ملازمتیں پیدا کرنا لازمی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہاﺅسنگ انڈسٹری پر توجہ دی جائے تو رہائش اور ملازمتوں کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمتیں پیدا کرنے سے ہی غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔