امراض میں مبتلا

گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے جدید علاج معالجہ مہیاکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘عثمان بزدار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے جدید علاج معالجہ مہیاکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،امراض کے اسباب اور احتیاطی تدابیرکے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گردوں کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علاج اور احتیاطی تدابیرسے لاعلمی کی وجہ سے گردوں کے امراض میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ،رہن سہن اور خوراک میں توازن پیدا کر کے گردوں کے امراض سے بچاجاسکتا ہے،گردوں کے امراض کے اسباب اور احتیاطی تدابیرکے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں گردوں کے ا مراض کے علاج معالجے کیلئے سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ،گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے جدید علاج معالجہ مہیاکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،گردوں کے امراض سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں موثر آگاہی مہم چلانا ضروری ہے۔ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اس مرض کے علاج معالجے کیلئے ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔