لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوٹیکنیکل،ہیڈکوارٹرلائسنسنگ ونگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈزنمونوں کی رپورٹ جلد مکمل کرنے،19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈلگانے ،فوڈ رنگوں کاتجزیہ،بناسپتی گھی، آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر تے ہوئے ٹیکنیکل ونگ کو ذمہ داری دے دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ٹیکنیکل،ہیڈکوارٹر اور لائسنسنگ ونگ کے سر براہان نے کارکردگی رپورٹب بھی پیش کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ونگ کو 19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈ لگانے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ بار کوڈ لگانے سے یہ پتہ چلایا جا سکے گا کہ بوتل کو کتنی مرتبہ استعمال کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈز کے گزشتہ ماہ لیے گئے نمونوں کی رپورٹ بھی جلد از جلد مکمل کرنے اور اشیائے خورونوش کی تیاری میں استعمال کیے جانیوالے رنگوں کا تجزیہ بھی جلد مکمل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔کیپٹن (ر)محمد عثما ن نے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو عوامی مفاد کے پیشِ نظر سیمپلنگ نتائج سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا صحت مند پنجاب مشن کے حصول کی بنیادی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM