مصری شاہ

مصری شاہ ‘26سالہ نوجوان کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

لاہو ر:مصری شاہ کے علاقہ سگریٹ کے پیسے مانگنے کی پاداش میں 26سالہ نوجوان کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ سلطان پورہ میں سگریٹ کے پیسے مانگنے پر فائرنگ ،26سالہ ملک حمزہ کی فائرنگ سے 65سالہ عبدالقیوم اور 39سالہ نعمان زخمی۔ فائرنگ کا واقعہ حافظ بھولا جنرل سٹور میں پیش آیا۔ دکاندار کے مطابق سگریٹ کے رقم مانگنے پر ملزم نے فائرنگ کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔