اسلام آباد :وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہاہے کہ بیرونی کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ہفتہ کو ترجمان نے کہاکہ بیرونی کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق فروری
2019 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 59فیصد کمی ہوئی ۔ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق فروری
میں جنوری کے مقابلے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 87 کروڑ30 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر35 کروڑ60لاکھ ڈالر پرآگیا ۔انہوںنے
کہاکہ فروری2019 میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 72فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈاکٹر نجیب نے کہاکہ فروری 2018 میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ایک ارب 22 کروڑڈالر تھا۔