لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ،گلوکاری کی وجہ سے عزت ملی اور یہی میری پہلی ترجیح ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا کراچی میں انعقاد ہونا بہت خوش آئند ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے.
کراچی کی روشنیاں بحال ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی مجھے اداکاری آتی ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں مستقبل میں بھی اداکاری نہیں کروں گی ۔ فی الوقت میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ اتنی کم عمری میں پذیرائی ملنے سے حوصلہ بڑھا ہے اور میں مزید لگن اور محنت سے کام کر رہی ہوں۔