ٹریسا

غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو 8 سال 8 ماہ کی قید کی سزا

لاہور : لاہور کی سیشن عدالت نے ٹریسا سمگلنگ کیس میں ملوث ملزمہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو 8 سال اور 8 ماہ کی قید کی سزا سنا دی. عدالت نے ا لاکھ 13 ہزار 337 روپے جرمانہ بھی کر دیا. عدم ادائیگی پر ملزمہ کو مزید 8 ماہ 20 دن قید کی سزا کاٹنا ہو گی. عدالت نے شریک ملزم شعیب حفیظ خان شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا