ممبر پولٹی بیورو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ممبر پولٹی بیورو و ڈائریکٹر سینٹرل فارن افیرز کمیشن آفس مسٹر یانگ جائیچی سے ملاقات

بیجنگ:پاکستان اور چین نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کا دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں ممبر پولٹی بیورو و ڈائریکٹر سینٹرل فارن افیرز کمیشن آفس مسٹر یانگ جائیچی سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماوں نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماوں کا دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ۔مسٹر یانگ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی موٹر کاوشوں کی تعریف کی ۔مسٹر یانگ نے پاکستان اور چین کے مابین اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کے متمنی ہیں۔

دونوں رہنماوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کو بھی سراہا۔