لاہور: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج فراہم کرنے اور اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے بیشتر اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو نہ تو بیل آٹ پیکج ملا اور نہ ہی اشیا ضروریہ لیکن حکومت نے بیشتر اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، چائے، مشروبات سمیت روزمرہ استعمال کی کئی اشیا کی قیمتوں میں 4 روپیسے 155 روپے تک اضافہ کردیا گیاشہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی کی بجائے قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرے ایک طرف تو حکومت رمضان پیکج کے لئے دو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کو تیار ہے تو دوسری طرف اشیا کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کیا جا رہا ہے جس پریوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شہری بھی پریشان ہیں۔