پولیس اہلکار

تھانہ شرقپور شریف کا پولیس اہلکار ڈاکوﺅں کےساتھ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید

لاہور: تھانہ شرقپور شریف کا پولیس اہلکار ڈاکوﺅں کے ساتھ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکو الصبح منڈیانوالہ کے قریب روڈ پر واردات کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ڈاکوﺅں کے ساتھ مقابلے میں تھانہ شرقپور کا بہادر کانسٹیبل محمد ظہیر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔جسے ٹی ایچ کیو شرقپور منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔