پاکستان میں

پاکستان میں معاشی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو چکی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور :تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سابق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشہ پرریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی ،پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک ملک کے ہر طبقہ نے پاکستان کی حفاظت، تعمیرو ترقی کے لئے خاطرخواہ قربانیاں دیں، افواج پاکستان ، علما کرام ، سرکاری اداروں اور بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی حفاظت اور ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ شدید معاشی بحران کا ابتدائی مرحلہ گزر گیا اور معاشی اشاریوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے مالی تعاون کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا کم ہوا ہے اور معاشی بے یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے بے روزگاری میں کمی آئیگی ،توانائی، رینیوبل انرجی، ہوٹل، ٹورازم اور ان سے منسلکہ کئی دوسرے شعبہ ترقی کرینگے۔