سمجھوتہ ایکسپریس

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس،جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

لاہور:سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے عالمی عدالت میں کیس لڑنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نہتے مسافروں کے قتل میں ملوث انتہا پسندوں کو بری کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔سانحے میں زندہ جلائے گئے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کا کیس عالمی عدالت میں لڑے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ اور حکومت کی دوغلی پالیسی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے اعلان کیا کہ حکومت نے ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے آفس کے باہر انصاف ملنے تک دھرنا دیں گے۔