لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ تفصیل کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن سید علی کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث212ملزمان گرفتار کئے۔
پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے5ممبران کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 7لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی جس میں 8 موٹر سائیکلیں،11 موبائل فونز، اسلحہ و دیگر سامان شامل ہے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے30ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے12کلوگرام سے زائدچرس اور171لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران26ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے19پسٹلز،3 رائفلزاور167گولیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب106اشتہاری مجرموں کو گرفتار جبکہ عدالتی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا ۔قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران11 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر27 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔