چین سے

چین سے 15 ارب یوآن پاکستان کو منتقل ہوگئے،ترجمان وزارتِ خزانہ

اسلام آباد : ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق چین سے 15 ارب یوآن پاکستان کو منتقل ہوگئے۔ 15 ارب یوآن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر کے مساوی ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق حکومت پاکستان کی کئی جہتی حکمت عملی سے ادائیگیوں میں توازن یقینی ہو جائے گا اور ترسیلات زر میں بہتری آئے گی اور زرمبادلہ کے وافر ذخائر یقینی ہو جائیں گے