حافظ نعمان سمیت

ڈیوٹی جج جواد الحسن نے حافظ نعمان سمیت تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ نعمان سمیت تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر تے ہوئے دوبارہ 11 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی ۔حافظ نعمان کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت کرنے والے جج سید نجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کی بنا ءپر فرد جرم عائد نہ کی جائے ۔ عدالت نے حافظ نعمان کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 11اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔