لاہور( این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے سینئر صحافی جاوید چوہدری کے والد کے انتقال پردلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کے والد کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ اور افسوس ہوا،اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی جاوید چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔