نقل کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل بنانےکا اعلان

(جنید ریاض) پیک امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل بنانےکا اعلان ، مانیٹرنگ سیل پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل بنایا جائے گا، مانیٹرنگ سیل لاہور ڈسٹرکٹ میں ہونے والے امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے گا۔ مانیٹرنگ سیل نقل کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گا۔

پیک حکام کا کہنا ہے نقل کرنیوالے طلباء کیخلاف یو ایم سی بنایا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایڈمن انوارفاروق نےایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت پرمراسلہ جاری کردیا، امتحان کا آغاز صوبہ بھر میں 4 فروری سے ہوگا۔