اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی ماہر شبر زیدی نے کہاہے کہ 30 جون تک250سے 300 ارب کا شارٹ فال ہوسکتا ہے،، شارٹ فال میں کمی کیلئے غیر معمولی اقدام کرنے پڑیں گے، ایف بی آر کوسیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے فوری ایکشن لینا چاہئے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہاکہ 30 جون تک250سے 300 ارب کا شارٹ فال ہوسکتا ہے،، شارٹ فال میں کمی کیلئے غیر معمولی اقدام کرنے پڑیں گے، ایف بی آر کوسیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے فوری ایکشن لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 8 لاکھ انڈسٹریل یونٹ ہیں ،40 ہزار رجسٹرڈ ہیں، بینکوں میں ہزاروں ٹرانزیکشنز پر نان فائلرود ہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہا ہے، نان فائلر زکو نوٹس دے کر پوچھنا چاہیے کہ وہ نان فائلر کیوں ہیں؟شبر زیدی بریکنگ؟پاکستان میں ٹیکسیشن شہری مسئلہ ہے ، دیہات میں ٹیکس نہیں،ہماری 80 فیصد معیشت دیہات میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آڑھتی مافیا امیر ہوگیا، چینی اور پھلوں کی آڑھت ہورہی ہے ، یہ کیا کھیل جاری ہے؟ میں نے مضمون میں بتایا تھا کہ معیشت آڑھتی چلا رہے ہیں،کیا پھلوں اور سبزی پر آڑھتی کا منافع قابل ٹیکس نہیں؟ بے نامی اکاونٹس کو نامی بنا کر ٹیکس ریکوری کرنی ہوگی،بے نامی اکاونٹس پر ٹیکس الگ اور انہیں ضبط کرنا الگ معاملات ہیں۔