سندھ صوفیاء

سندھ صوفیاءکی سرزمین ‘ اللہ سندھ کو عمران خان کے شر بچائے‘ خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کیلئے کون سے منصوبے کا اعلان کریں گے،سندھ صوفیائے کی سرزمین ہے،ا للہ اسے عمران خان کے شر بچائے‘ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے ‘ پیپلزپارٹی نے قربانیاں دے کر نظام بچایا ‘ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہم نے کوشش کی کہ پارلیمانی نظام کو بہترکریں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی سونامی ہے، پیٹرول اورتیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 58 روپے ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکس لگتے تو کہتے تھے عوام پرظلم ہورہا ہے، مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں نظام بچایا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔

خورشید شاہ نے موجودہ حکومت کو پرویز مشرف کی شیڈو حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں،ہم سب کوسوچناچاہئے کہ یہ حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے یا نہیں، ہم نے ہر بار کوشش کی ہے کہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، اب ملک نعروں سے نہیں چلے گا عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

سابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت اٹھاون روپے ہے، عمران خان کہتے تھے کہ حکومت میں آکرمہنگائی کم کریں گے لیکن تبدیلی میں ایک روپے کی چیز پانچ روپے کی ہوگئی، ان کے سونامی کا مطلب تباہی ہے، ان کے پاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں صرف پی ٹی آئی سپورٹرز کو ریلیف دیا، ہمارے دورمیں کہا جاتارہا پیٹرول پر ٹیکس لگایا جارہا ہے اور اب تبدیلی کے باعث بی آرٹی منصوبہ40ارب سے110ارب ہوگیا ہے۔وزیراعظم کے آج گھوٹکی میں کئے جانے والے جلسے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کیلئے کون سے منصوبے کا اعلان کریں گے،سندھ صوفیائے کی سرزمین ہے،ا للہ اسے عمران خان کے شر بچائے۔