خنجراب ٹاپ

خنجراب ٹاپ بارڈر پیر کو دوبارہ کھول دیا جائےگا

اسلام آباد: (اے پی پی)پاک چین سرحد پر واقع خنجراب ٹاپ بارڈر پیر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دوست ممالک پاکستان اور چین کے مابین دستخط کئے گئے پروٹوکول کے مطابق خنجراب ٹاپ کو ہر سال بھاری برف باری کے باعث یکم دسمبر تا یکم اپریل کے دوران بند رکھا جاتا ہے۔

خنجراب پاس دنیا کا بلند ترین بین الاقوامی بارڈر ہے جس کی بلندی 15 ہزار 5 سو فٹ ہے۔ بارڈر کو دوست ممالک کی باہمی تجارت کیلئے یکم اپریل پیر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خنجراب ٹاپ کے ذریعے گلگت بلتستان کی سوست ویلی سے روزانہ بس سروس چین کے صوبے ژانگ جیانگ کے لئے بھی چلائی جاتی ہے۔