نیویارک: (اے پی پی)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے کم پیداوار اور پابندیوں کے باعث ایران و وینزویلا کی جانب سے سپلائی میں کمی ہے۔
نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مئی کے لیے سودے 57 سینٹ (0.84 فیصد) بڑھ کر 68.39 ڈالر فی بیرل طے پائے۔برنٹ نارتھ کروڈ کے جون کے لیے سودے 48 سینٹ اضافے کے ساتھ 67.58 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 84 سینٹ (1.42 فیصد ) اضافے کے ساتھ 60.14 ڈالر فی بیرل طے پائے۔