کرا چی(آئی آئی پی) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہاب نے کہا کہ تحریک انصا ف نے اپنے مفا دا ت کی خا طر ملکی معیشت کو دا پر لگا دیا ہے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایک بیا ن میں کیا ۔بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا کہ وفا قی وزرا کی جا نب سے سندھ حکومت کے خلاف مستقل پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے خوشامدی ٹولہ اپنی نوکری بچانے کے لیے غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کو چار عشروں سے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جھوٹے مقدمات کا جوا ں مر دی سے مقابلہ کیا ہے آصف زرداری کو گیارہ سال پابندِ سلاسل رکھ کر کچھ نہ ملا۔ مر تضی وہا ب نے مزید کہا کہ اسد عمر اور وزیراعظم عوام کو معاشی ترقی کے سبز باغ دکھا رہے ہیںپچاس لاکھ گھر کیا خلا میں بنائے جا رہے ہیں؟ وفاقی وزیر خزانہ کی معاشی کارکردگی پر کالم نویس تنقید کر رہے ہیں۔انہو ں نے نا م نہا د احتسا ب پر کڑ ی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ نیب نے چہیتوں کے اثاثوں پر چپ سادھ رکھی ہے انصاف کے دہرے معیار نے احتسابی عمل کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
نیب ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد ملکی معیشت پر بوجھ بن چکی ہے۔صو با ئی مشیر نے کہا کہ کاروا ن بھٹو کی کا میا بی اور بلا ول بھٹو سے عوام کی وا لہا نہ عقیدت سے سلیکٹڈ حکمرا ن شدید خو ف زدہ ہیں اس لئے وہ پیپلز پا ر ٹی پر جھو ٹی تنقید کر نے کا کو ئی مو قع ہا تھ سے جا نے نہیں دیتے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کر نے کے بجا ئے وفا قی وزرا جھو ٹے پراپیگنڈے اور الزا م ترا شیو ں میں مصرو ف ہیں اور انہیں عوام کے مسائل کا کو ئی ادرا ک نہیں ہے ۔ صو با ئی مشیر بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا کہ سندھ حکومت کو مختلف ہتھکنڈوں سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ کو ششیں کا میا ب نہیں ہو نگی کیو نکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے ۔