پنجاب میں

پنجاب میں ریکارڈ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں کے اہداف حاصل کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

راولپنڈی (آئی آئی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور گورننس کومزیدبہتر کرکے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر رہی ہے تاکہ ہر سیکٹر میں نئی صنعتیں قائم ہوں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو مکمل محفوظ بنائےں گے۔ سرمایہ کاری کے فروغ سے صنعتی و تجارتی ترقی ہو گی اور عوامی خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا- انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے دور میں سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں او رسرمایہ کاری بھی -سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کے دوران صوبے میں نئی صنعتی زونز کے قیام اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے وزیر اعلی پنجا ب کے اقدامات کوسراہا اور کہاکہ اس حوالے سے سرمایہ کارڈ بورڈ کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے پنجاب میں سرمایہ کارو ں کو ہر ممکن رہنمائی اور سہولیات فراہم ہوں ۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بڑی تعداد میں بڑے صنعتی و تجارتی گروپ عنقریب پنجاب کے دورے کریں گے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں ۔ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران سردار تنویر الیاس خان نے مختلف ملکوں کی سرمایہ کاری کمپنیوںکے نمائندوںاور ایوانہائے صنعت و تجارت کے عہدیداروں سے ملاقات اور پنجاب میں ان کے سرمایہ کاری کے رجحانات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ پنجاب میں ریکارڈ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں کے اہداف حاصل کریں گے۔